خوشخبری کرونا کے علاج کے لیے پہلی موثر دوا دریافت ہو گئی
https://metro.co.uk/2020/04/29..../americas-top-corona
خوشخبری کرونا کے علاج کے لیے پہلی موثر دوا دریافت ہو گئی
https://metro.co.uk/2020/04/29..../americas-top-corona
غزل
علی ارمانؔ
دشت میں جب بھی کسی پیڑ کو تھک کر دیکھا
راستہ پاؤں کے چھالوں نے تپک کر دیکھا
اپنے کردار کو ناٹک میں نبھایا ہم نے
اورسوکھا ہوا اک پھول سسک کر دیکھا
اک پرندے کی چہک سے مری حیرت ٹوٹی
اور منظر نے مجھے آنکھ جھپک کر دیکھا
یوں تو اُس جسم کی سب آگ تھی مجھ پر مرکوز
شعلہءِلب نے مگر اور لپک کر دیکھا
میں نے جب ہاتھ بڑھایا نہیں اُس کی جانب
شاخِ بے صبر کے پھل نے مجھے پک کر دیکھا
میرے مصرعے کے مضافات میں کھلتا ہوا پھول
مرمریں جسم کی ٹہنی نے لچک کر دیکھا
علی ارمانؔ مری پیاس کو پینے کے لیے
مجھے صحرا کے سرابوں نے چمک کر دیکھا
Welcome to Pakspace.pk Please invite your friends as well and help us to built this Platform.
Welcome to Pakspace.pk Please invite your friends as well and help us to built this Platform.