5 months ago - Translate

ہراول غزل مقابلہ

ادبی و ثقافتی تنظیم ہراول کی جانب سے سنجیدہ اور اچھے نئے لکھنے والے شاعروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مقابلہ شروع کیا جارہا ہے۔ جس میں تیس سال سے کم عمر کے شعراء کی بھیجی جانے والی غزلوں میں سے ایک غزل کو ہر مہینے دس ہزار پاکستانی روپے انعام دیا جائے گا۔ یہ انعامی رقم اتنی بڑی نہیں لیکن اس سے اچھے اور سنجیدہ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ضرور ہو گی۔
غزل آپ اپنے نام اور شناختی کارڈ کی ایک کاپی(عمر کی تصدیق اور انعامی رقم کی ترسیل کے لیے) کے ساتھ مندرجہ ذیل ای میل پر بھیج دیں
harawal@hotmail.com

مقابلے کی شرائظ
۱۔ تیس سال سے زیادہ عمر کے شاعر اس مقابلے میں حصہ نہیں لے سکتے
۲۔ غزل بھیجنے سے قبل کسی سینئر شاعر سے مشورہ ضرور کر لیں۔ بحر اور وزن سے خارج غزل مقابلے میں شامل نہیں کی جائے گی
۳۔ہراول کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ بھیجی جانے والی شاعری کے مقابلے کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ہراول گروپ اور دوسرے آن لائن میڈیمز پر شائع کر سکے
۴۔جیتنے والی غزل کا اعلان کرنے کے بعد ایک ہفتہ تک اسے مشتہر کیا جائے گا اور اگر اس غزل کا کوئی اور دعویدار سامنے آ گیا تو مقابلے کا انعام تحقیق کے بعد دیا جائے گا۔
۵۔ غزل اردو اور پنجابی زبان کے کسی بھی لہجے میں ہو سکتی ہے۔
۶۔ غزل سات اشعار سے زیادہ کی نہیں ہونی چاہیے
۷۔ ایک شاعر کسی ایک مہینے کے مقابلے کے لیے صرف ایک ہی غزل بھیج سکتا ہے
۸۔مقابلے میں شرکت کرنے والا اور جیتنے والا شاعر بھی آئندہ مقابلوں میں حصہ لے سکتا ہے۔

آئندہ مقابلے کے نتائج کا اعلان ۱۰ جون کو کیا جائے گا اور اس کے لیے غزلیں تیس مئی تک ای میل کی جا سکتی ہیں۔
شکریہ
ہراول ۔لندن

image
About

This is a monthly Urdu Ghazal Writing competition for poets of less than 30 years.